گر ینڈ سٹی جلد چار نئے شہروں میں پراجیکٹس شروع کر نے جا رہا ہے: سلمان گیلانی

گجرات (سٹاف رپورٹر) گرینڈ سٹی کے ڈائریکٹر سید سلمان گیلانی کا لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ گرینڈ سٹی جلد چار نئے شہروں میں پراجیکٹس شروع کر نے جا رہا ہے چیمبر کے سینئر وائس پریڈیڈنٹ ہسام اصغر نے گرینڈ سٹی کے ڈائریکٹر سید سلمان گیلانی کو لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر یاد گاری شیلڈ پیش کی اس موقع پر محمد فیصل سی ای او Qwell Meadowsگرینڈ سٹی بھی موجود تھے اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے کنسٹرکشن ریلیف پیکج کی وجہ سے انڈسٹری میں جو بہتری آ رہی ہے اسے سراہا گیا سلمان گیلانی نے بتایا کہ گرینڈ سٹی جلد مزید چار شہروں میں پراجیکٹس شروع کر نے جا رہا ہے جس پر حسام اصغر نے سلمان گیلانی کے وژن اور کاوشوں کو سراہا Qwell Meadowsکے سی ای او نے بھی گرینڈ سٹی میں جاری دو سو گھروں کے پراجیکٹ کے بارے میں بتایا گرینڈ سٹی میں پاکستان سیکٹر ٹیولپ سیکٹر اور اوورسیز انکلیو میں پلاٹس کی بکنگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں