کورونا وائرس سے دودھ کے کاروبار سے وابستہ افراد بھی متاثر

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کورونا وائرس جہاں پر کاروباری زندگی متاثر ہوا ہے وہاں پر دودھ کے کاروبار سے وابستہ افراد بھی نہیں بچ سکے میرج ہالز مارکیز ہوٹلز‘ دفاتر‘ دکانیں‘کارخانے‘فیکٹریاں اور چائے کے کھوکے بند ہونے کے بعد دودھ کی کھپت نہیں ہورہی اور دودھ (فالتو) اضافی ہوگیا ہے گوالوں نے بھی پانی ملانا چھوڑ دیا ہے اب وہ قیمت کم کرنے پر غور کررہے ہیں دوسری جانب پٹرول کی قیمت میں بھی 15 روپے تک کی کمی ہوئی ہے ایک سو روپے والا کلو دودھ ہفتہ اتوارتک 80 سے70 روپے تک ہوجائے گا بعض مقامات پر ڈیری والوں نے مفت دودھ دینا شروع کردیا ہے تاکہ خراب نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں