ڈی سی گجرات کا امتیاز کوثر او ر ڈاکٹر عابد غوری کے ہمراہ ٹراما سنٹر کا وزٹ

گجرات(کامرس رپورٹر) ڈی سی گجرات سیف انور جپہ نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے دورہ کے دوران ٹراما سنٹر کے بانی امتیاز کوثر او ر ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری کے ہمراہ ٹراما سنٹر کا وزٹ کیا اور بی ایس ایل تھری بائیو سیفٹی لیول تھری کی لیبارٹری کی جگہ کا بھی معائنہ کیا۔ ڈاکٹر عابد غوری اور امتیاز کوثر نے انہیں بریفنگ دی۔ ڈی سی گجرا ت نے انہیں بتایا کہ بہت جلد اس اراضی کو فائنل کر دیا جائے گا تاکہ جلد سے جلد جدید لیبارٹری بنائی جا سکے۔ امتیاز کوثر نے کہا کہ جلد سے جلد لیبارٹری کیلئے ہمیں جگہ دی جائے تاکہ اس کی تعمیر کا آغاز فوری کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں