ڈیرہ چوہدری لیاقت علی شاہ پور سے سینکڑوں گھرانوں کو راشن فراہم کیا گیا

گجرات(نیوز رپورٹ: ایم امان اللہ گجر سے) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن چل رہا ہے اس وجہ سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں خاص کر دیہاڑی دار مزدور طبقہ ریڑھی بان اور دیگر طبقہ خوراک کی قلت اور آمدن نہ ہونے کی وجہ سے دو وقت کی روٹی سے بھی مجبور ہوچکا ہے ان حالات میں جہاں پاکستان بھر سے صاحب حیثیت لوگ سرگرم ہیں وہی پر یوسی فتح پور کے ممتاز سیاسی وسماجی گھرانے کے سربراہ ممتاز مسلم لیگی شخصیت کنونئیر مصحالتی کمیٹی تھانہ دولتنگر چوہدری لیاقت علی شاہ پور نے اپنے ڈیرہ سے مزدور دیہاڑی دار اور دیگر بے روزگار ہونے والے افراد کے گھروں میں راشن کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا ہے گزشتہ روز اس سلسلہ میں سینکڑوں گھرانوں کو راشن کی فراہمی یقینی بنائی گئی اس موقع پر چوہدری راشد لیاقت شاہ پور نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں غربیوں کے ساتھ ہیں اور اللہ تعالیٰ کے دیے ہوئے رزق سے مخلوق خدا کی خدمت کررہے ہیں ہمارا یہ عمل خالصتاً اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر ہے دعا ہے اللہ تعالیٰ اس مشکل گھڑی سے دنیا کو نکالے اور اس موذی وائرس سے قوم کو نجات حاصل ہو دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان اور دنیا بھر کے انسانوں کو اس وائرس سے مخفوظ فرمائے اور ہمیں معافی عطا کرے انہوں نے مزید کہا کہ چند لوگوں کا خیال ہے اس عمل کی ایڈورٹائزنگ نہیں ہونی چاہیے تو میں سمجھتا ہوں کسی صرف ان لوگوں کی تشہیر نہیں کرنی چاہیے جن کو راشن یا امداد دی جاتی ہے باقی اس لیے کرنی چاہیے کہ دوسرے لوگ بھی اس عمل کو دیکھ کر آگے بڑھیں اس موقع پر چوہدری لیاقت علی شاہ پور چوہدری سجاد نادر شاہ پور بھی موجود تھے تقریباً 9 لاکھ روپے کا راشن گزشتہ روز تقسیم کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں