ڈکیتیاں روکنے کیلئے شادمان کالونی میں چوکی قائم کی جائے: ثوبا ن ظہیر

گجرات(کامرس رپورٹر)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ڈی سی گجرات سیف انور جپہ کی آمد کے موقع پر صدر ثوبان ظہیر بٹ نے ان کی توجہ غوثیہ فین کے مالک جاوید اقبال کے صاحبزادے نعمان جاوید کے گھر ہونے والی ڈکیتی کی طرف دلائی اور مطالبہ کیا کہ شادمان کے رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شادما ن میں ڈکیتیوں کا سدباب کرنے کے لئے یا تو بیریئر لگائے جائیں یا چوکی قائم کی جائے تاکہ شادمان میں رہنے والوں کو تحفظ مل سکے۔ کیونکہ شادمان میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں اور چوری کی وارداتوں سے بزنس مین، تاجر خود کو غیر محفوظ تصو ر کر رہے ہیں۔ ڈی سی گجرات نے گجرات چیمبر کے ممبران کو یقین دہانی کرائی کہ یہ واقعہ ان کے علم میں ہے اور ڈی پی او سے رات کو اس معاملے پر بات ہو چکی ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ڈکیتی بھی برآمد ہو گی، ملزمان بھی گرفتا ر کئے جائیں گے اور بزنس مینوں کو تحفظ بھی فراہم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں