ڈپٹی کمشنر کے دورہ کے بعد میونسپل کارپوریشن کی صفائی کر دی گئی

گجرات(نمائندہ خصوصی) میونسپل کارپوریشن گجرات میں ملازمین نے جسطرح اپنی اپنی حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کے وزٹ کے بعد میونسپل کارپوریشن کے تمام ملازمین صبح 9بجے سے لے کر شام 4بجے تک اپنی اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں کیونکہ سیف انور جپہ کی ہدایات پر میونسپل کارپوریشن گجرات میں بھی تمام دفاتر اور صحنوں کی صفائی بھی اچھے طریقے سے کر دی گئی ہے عرصہ دراز سے مختلف برانچوں میں صفائی نہ کر نے کی وجہ سے گندگی نظر آتی تھی جب سے سیف انور جپہ نے صفائی کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن گجرات کے تمام دفاتر کو چیک کیا تو انھوں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے دفاتر کو صاف ستھرا رکھیں جس کے بعد تمام ملازمین نے اپنے اپنے دفاتر کو صاف ستھرا رکھنا شروع کر دیا ہے اب میونسپل کارپوریشن گجرات کے باہر صحن میں بھی صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں کیونکہ اگر اسی طرح وزٹ ہو تے رہیں تو میونسپل کارپوریشن گجرات میں صفائی کے معاملات بہت بہتر نظر آئیں گے چیف آفیسر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر ملازمین کو چیک کیا جا رہا ہے اور ان کی حاضریوں کو بھی چیک کر نے کے بعد ہدایات جاری کی جاتی ہیں کہ تما م ملازمین صفائی ستھرائی کا بہتر سے بہتر خیال رکھیں اور نو بجے تک دفاتروں میں پہنچ جایا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں