چیف جسٹس کی گجرات آمد کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے: محمو داقبال

گجرات (نمائندہ خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی گجرات آمد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور جپہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات کے حکم پر شہر بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں چیف جسٹس کی آمد کے حوالے سے شہر کے مختلف اشاروں پر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ انکروچمنٹ بھی کروائی گئی اس موقع پر چیف آفیسر محمود اقبال گوندل نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ڈسٹرکٹ بار گجرات آمد کے حوالے سے شہر کو صاف ستھر ا کر نے کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے سائیں راجہ پھاٹک سے لے کر ماڈل ٹاؤن تک صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اور سینی ٹیشن انچارج چوہدری نصر اللہ کنگ،سینٹری انسپکٹر اللہ رکھا سہوترا،سینٹری انسپکٹر حاجی مشتاق حسین بٹ،سینٹری انسپکٹر اللہ رکھا سہوترا اور انکروچمنٹ آفیسر فہد بٹ کی نگرانی میں تمام تر ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جو اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقہ سے سر انجام دے رہے ہیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے گجرات آمد کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے ارد گرد اور ڈسٹرکٹ بار کے اندر سے صفائی کے انتظامات کر وائے گئے ہیں ڈسٹرکٹ بار کے صدر بلال گورسی نے چیف آفیسر کے ساتھ مختلف جگہوں کا صفائی ستھرائی کے حوالے سے وزٹ کیا اور کام بہترین کروانے پر تمام افسران اور عملہ کا بھی شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں