چوہدری بابر وڑائچ کی ہدایت پر یوسی 2میں گھروں میں راشن تقسیم کیا گیا

گجرات (نمائندہ خصوصی)سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری بابر وڑائچ نمبردار بولے کی خصوصی ہدایت پر چوہدری اکرم تارڑ‘ چوہدری یاسر چیمہ نے یوسی 2بولے میں ہزاروں گھروں میں لوڈر رکشہ کے ذریعے گھر گھر جا کر ہزاروں لوگوں میں ر اشن تقسیم کیا۔ چوہدری اسلم وڑائچ‘ چوہدری اسد ورک‘ چوہدری ذیشان چیمہ‘ چوہدری حیدر چیمہ‘ چوہدری شیراز تارڑ‘ محمدا نور خان بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر چوہدری اکرم تارڑ‘ چوہدری یاسر چیمہ نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی احکامات کے مطابق لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے‘ 6اپریل ملک لاک ڈاؤن ہے جس سے مزدور دار اور دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے۔ جس پر چوہدری بابر وڑائچ نمبردار کی طرف سے پوری یوسی 2بولے میں ہم گھر گھر جا کر راشن تقسیم کر رہے ہیں‘ تاکہ ان حالات میں عوام کو کھانے پینے کا مسئلہ نہ بن سکے۔ اور زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہیئے اور عبادت کریں اور دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کرونا وائرس کی وباء سے نجات دلائیں اور ہم سب مل کر اس کے خلاف جنگ جیت سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں