چوں چوں کے مربے والی یو ٹرن حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں،راجہ اعجاز

گجرات (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما راجہ اعجاز احمد نائب صدر پاٹری ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوں چوں کے مربے والی یو ٹرن حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں، بہت جلد اپوزیشن پارٹیاں تحریک انصاف تبدیلی سرکار کو تبدیل کر دیں گی۔ پی ٹی آئی والے یاد کریں عمران خان نے ہی کہا تھا کہ جس دور میں مہنگائی حد سے بڑھ جائے وہ حکومت چوروں کی ہوتی ہے۔ اس لئے پی ٹی آئی ورکرز نام نہاد تبدیلی سرکار کو خدا حافظ کہہ دیں اور حقیقی معنوں میں پاکستان کے عوام کی نمائندہ جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں آجائیں تاکہ عوامی امنگوں کے مطابق نئی حکومت بن سکے اور مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر بنیادی مسائل حل کئے جا سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ قائد پاکستان مسلم لیگ نواز شریف ہی پاکستان کو ایشئین ٹائیگر بنا سکتے ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل کر ان کے ہاتھ مضبوط بنائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں