پی ڈی ایم کی تحریک وقت کی ضرورت ہے‘عوام پریشان ہے:چوہدری افتخار وڑائچ

گجرات (نمائندہ خصوصی) رہنما پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری افتخار وڑائچ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک وقت کی ضرورت ہے،عوام کی قوت برداشت ختم ہو چکی، عمران حکومت کے دوسال لوگوں نے سخت مصیبت میں گزارے، آگے بھی اندھیرا ہے،ہزاروں سرکاری ملازمین کا از خود اسلام آباد جمع ہونا حکومت اوراپوزیشن دونوں کیلئے پیغام ہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ووٹ دینے والے اور انہیں جعلی اکثریت دلوانے والے، سارے کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں،ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں فی یونٹ تقریبا ایک روپیہ اضافہ غریبوں پر نیا حملہ ہے،آٹے کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے، ملک غذائی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے،غریب مریضوں کیلئے ادویات مہنگی کرکے انکی زندگی مزید مشکل بنا دی گئی ہے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جارہی ہے، نئی نوکریوں کی امید ختم ہو چکی،معاشی دباؤ کے نتیجے میں جرائم اور خود کشیوں کا تناسب بڑھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں