پیر عثمان افضل قادری کی وفاقی وزیر برگیڈیئر (ر) سید اعجاز شاہ سے ملاقات

گجرات(نمائندہ خصوصی) پیر عثمان افضل قادری کی وفاقی وزیر داخلہ برگیڈیئر (ر) سید اعجاز شاہ سے ملاقات۔ ان کے بھائی پیر سید حسن شاہ کی وفات پر تعزیت کی۔ پیر عثمان افضل قادری نے دعائے مغفرت کراتے ہوئے دعا کی کہ اللہ کریم شاہ صاحب مرحوم کی بخشش ومغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العالمین تمام خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اس موقع پر مشائخ عظام اور علمائے کرام کا وفد ان کے ہمراہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں