پولیس افسران و ملازمین اپنی جانو ں پر کھیل کر ڈیوٹیاں سرانجام دینے لگے

گجرات (علی بھٹی)کرونا وائرس کے پیش نظرجہاں حکومت عوام کو جان کے تحفظ کے پیش نظر گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کر رہی ہے وہیں پولیس افسران و ملازمین اپنی جانو ں پر کھیل کر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔ ہر گلی‘ چوک‘ چوراہے پر بلا خو ف و خطر اپنے فرائض سرانجام دیتے نظر آتے ہیں۔ مگر حکومتی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ ان ملازمین سے 12بارہ گھنٹے ڈیوٹی لینے کے باوجود ان کا خیال نہیں رکھا جارہا ہے‘ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کو چاہئے کہ اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کی جان و مال کے تحفظ اور پہرہ دینے کے لئے جو ملازمین ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں کم از کم موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں جہاں کوئی ہوٹل یا کھانے پینے کا مرکز کھلا نہیں ہے انہیں کھانا فراہم کیا جائے۔ انہیں پینے کے صاف پانی اور کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جائیں‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں