پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے ٹانڈہ میں آٹا کے تھیلے پہنچا دئیے گئے

گجرات (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کی طرف سے ٹانڈہ میں بھی آٹے کے تھیلے پہنچا دئیے گئے، مرکزی راہنما و ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی طرف سے ٹانڈہ میں مسلم لیگی راہنما ملک لطیف نمبردار اور چوہدری اکبر ابراہیم کی ذمہ داری لگائی گئی کہ وہ آٹا غریب اور متاثرہ افراد کے گھر پہنچایا جائے جس پر انہوں نے کام شروع کر دیا اس حوالے سے ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے ان علاقوں کو ترجیح بھی دی ہے کہ جہاں پر پورے ملک کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آٹے کا فقدان ہو چکا ہے اور بنیاد ی وسائل پہنچنے سے قاصر ہیں وہاں پر رابطہ کر کے انہیں آٹا پہنچانا شروع کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں