وزیراعظم کا 880 ارب روپے کا پیکج خوش آئند ہے،پرویز اقبال

گجرات(کامرس رپورٹر) ممتاز بزنس مین، چیف ایگزیکٹو پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری چوہدری پرویز اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا 880 ارب روپے کا پیکج خوش آئند ہے۔ اسٹیٹ بینک کی طرف سے شرح سود 11 فیصد کرنے کو ناکافی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے یہ شرح کم از کم6 فیصد کی سطح تک لائی جائے۔ 11 فیصد کی کمی کرنے سے نہ توسرمایہ کاری آئے گی اور نہ ہی انڈسٹری لگے گی جبکہ اس فیصلے سے بڑی بڑی کارپوریشنوں کو فائدہ ہو گا۔شرح سود کو سنگل ڈیجٹ پر لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ہو چکا ہے جس سے خام مال کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کروناوائر س کی وجہ سے انڈسٹری بند ہو چکی ہے۔ بجلی، سوئی گیس کے بلوں پر بھی انڈسٹری کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی سے عام آدمی کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں