نواز شریف انوکھا باپ اور مریم نواز انوکھی بیٹی ہے:چوہدری اعجاز

گجرات(نوازش علی نوازش) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ معاملات طے کر لیے ہیں تحریک انصاف کی حکومت اتحادیوں کو ساتھ لے کر نہیں بلکہ اتحادیوں کے ساتھ چلنا چاہتی ہے ق لیگ کے تمام تحفظات دور کر دئیے گئے ہیں نواز شریف انوکھا باپ اور مریم نواز انوکھی بیٹی ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی پنجاب کے صدر چوہدری اعجاز نے گجرات میں پی ٹی آئی ضلعی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا، ایم پی اے چوہدری لیاقت بھدر، چوہدری میاں اختر حیات، ایم پی اے چوہدری ارشد سمیت ضلعی عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے.چوہدری اعجاز کا کہنا تھا کہ کسی بھی حکومت کی مضبوطی کے لئے مضبوط تنظیم ضروری ہے اس لئے گراس روٹ لیول تک جماعت کی تنظیم سازی مکمل کی جا رہی ہے تئیس فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ملک بھر کے گیارہ ہزار پارٹی صدور اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے ان کا کہنا تھا کہ مودی انڈیا کے اندر ہٹلر کا نظام لانا چاہتا ہے تاریخ میں پہلی بار عمران خان اور پی ٹی آئی کی حکومت نے مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے چوہدری اعجاز کا کہنا تھا کہ ملک سے مہنگائی کے خاتمے کے لیے حکومت نے حکمت عملی تیار کرلی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں