مسلم لیگ ن کو سی سی پی او عمر شیخ اور آئی جی پنجاب انعام غنی فوبیا ہوگیا ہے،مہر امتیاز احمد

گجرات (علی بھٹی) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سٹی نائب صدر مہر امتیاز احمدنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائدین کو سی سی پی او عمر شیخ اور آئی جی پنجاب انعام غنی فوبیا ہوگیا ہے لیگی قائدین کو جیل کے پیچھے کی سختی نظر آنے لگی اب سخت احتساب ہوگا پہلے کی طرح پولیس سے رعائت نہیں ملے گی ان خیالات کا اظہار چوھدری ارشد محمود گوندل امیدوار پی پی 65 منڈی نے صحافیوں سے گفتگو کرتیہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب انعام غنی اور سی سی پی او عمر شیخ کی تعیناتیوں پر مسلم لیگ ن خفا ہے کیونکہ شعیب دستگیر کے ہوتے ہوئے انہیں کوئی خوف نہیں تھا کیونکہ مصیبت پڑنے پر ان کو پولیس کی طرف سے اطلاع کردی جاتی تھی جس سے یہ بچ جاتے ہیں اب ان کو وہ راستے نظر آرہے ہیں جو جیل کی طرف جاتیہیں اور مسلم لیگ ن کو آئی جی اور سی سی پی او سے رعائت ملنے کی امید نہیں ہے جس سے مسلم لیگ ن کے قائدین ان دونوں کے خلاف بیان بازیاں کرکے ان دونوں افسران کو تبدیل کرواکر شعیب دستگیر کو آئی جی لگوانا چاہتے ہیں تاکہ یہ محفوظ ہوسکیں اب ایسا نہیں ہوگا عمران خان وزیرآعظم پاکستان نے پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس لاکر قومی خزانے میں جمع کروانے کا مصمم ارادہ کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں