متحدہ اپوزیشن شوق پورا کر لے کسی کو این آر او نہیں ملے گا؛مہر امتیاز احمد

گجرات (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سٹی نائب صدر مہر امتیاز احمدنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن جلسوں،کنونشنز کا شوق پورا کرلے کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کرپشن چھپانے اور لوٹ مار کی رقم کو بچانے کے لئے تمام چور متحد ہو گئے ہیں۔مگر اب ان کی ایک نہیں چلنے والی۔عوام اس چوروں لٹیروں اور کرپٹ ٹولے کو مسترد کردیں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے بھی دو ٹوک کہہ دیا ہے کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم ملک پاکستان اور پاک فوج کا دفاع کرتے رہے گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں