لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی؛ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ تنویر عباس بھٹی ان ایکشن

ٹانڈہ(ایم امان اللہ گجر سے) کروناوائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن پر تھانہ ٹانڈہ و پولیس کا ایکشن متعددڈبل سواری کرنے والے نوجوانوں کے خلاف قانونی کاروائی،پٹرول پمپ بند مکمل شٹر ڈاؤن ٹرانسپورٹ بند صرف دودھ،سبزی کریانہ مرچنٹ ودیگر اشیائخوردونوش کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ تنویر عباس بھٹی نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ گھروں میں رہیں کیونکہ عوام کی بہتری کیلئے ہی لاک ڈاؤن کیاہے صرف احتیاط کریں ڈرنے کی ضرورت نہیں لیکن لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور ڈبل سواری کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں