قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم سنت کا اظہار ہے،پرویز اقبال

گجرات(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان پی وی سی پائپ مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے راہنماپلاسکوپی وی سی پائپ انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹو چوہدری پرویز اقبال نے کہا ہے کہ عید الاضحی کا حقیقی فلسفہ یہ ہے کہ قربانی کے جانور کا گوشت ڈیپ فریزر کی بجائے مستحقین کی خوراک بنے تاکہ وہ عید کی خوشیوں میں شریک ہوئے سکیں، چوہدری پرویز اقبال نے کہا کہ قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم سنت کا اظہار ہے۔ جانور کے گلے پر چھری چلانے سے قبل ہمیں اپنی تمام خواہشات کا بھی گلا کاٹنا ہو گا۔ رسول کریم ﷺ کا فرمان پاک ہے کہ جو طاقت رکھنے کے باوجود قربانی نہیں کرتا وہ ہماری عید گاہ سے دور رہے۔ عید کے دن اللہ تعالیٰ کے ہاں محبوب ترین عمل قربانی ہے اور ہمیں اپنی نیت کو خلوص سے ہمکنار کرنا ہو گا۔ چوہدری پرویز اقبال نے مزید کہا کہ ہمیں سنت ِ ابراہیمی ؑ پر عمل کرتے ہوئے عید کے دن غرباء و مساکین کا بھی خیال کرنا چاہئے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عید قربان کے صدقے ہمارے ملک وقوم کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں