فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت غیراخلاقی فعل ہے: چوہدری محسن

گجرات(نمائندہ خصوصی)رہنما پاکستان مسلم لیگ ق صدر حسین لورز دبئی چوہدری محسن آف گجگراں نے کہا ہے کہ فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پوسٹرز کو عمارتوں پر چسپاں کرنا غیر انسانی۔غیراخلاقی فعل ہے۔ہم اس ناپاک جسارت کی پر زور مزمت کرتے ہیں۔او آئی سی اور اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کریں تاکہ آئندہ کوئی بھی دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات مجروح نہ کرسکے۔امت مسلمہ متحد ہوجاے اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا بدلہ لے۔ انھوں نے کہا ہے کہ فرانس کے صدر نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے انھوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکے عالم اسلام کی تضحیک ہے۔ فرانس کے صدر کا بیان انتہا پسندوں کو مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کا موقع فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور دنیا بھر میں امت مسلمہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف اب چپ نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے رسول ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے معافی کے قابل نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں