عید قربان پر غربا مساکین کا خیال رکھنا چاہیے،مرزا عبدالرؤف

گجرات (شامی کٹھانہ سے) رہنما پاکستان مسلم لیگ ن مرزا عبدالرؤف نے عید الاضحی کے حوالے سے اپنا پیغام دیتے ھوئے کہا کہ ھمیں عید قربان کے موقع پر اپنے ارد گرد موجود غربا مساکین اور سفید پوش طبقے کا خیال رکھنا چاھیے اور ان کو بھی اپنے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک کرنا چاھیے درحقیقت عید قربان ھمیں مل جل کر معاشرے کے محروم طبقے کو اپنے ساتھ ملا کر چلنے کا درس دیتی ھے اور اسی طرح ھی ھم قربانی کی اصل روح کو پہچان سکتے ھیں اور یہی فلسفہ حیات ھمیں سارا سال اپنی زندگیوں پر نافذ کرنا چاھیے تاکہ ھماری زندگیاں اسلامی تعلیمات پر مکمل طور سے آراستہ ھوں اور درست سمت میں اسلامی اقدار پر مبنی معاشرہ پروان چڑھ سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں