ضیاء اللہ شاہ ایڈ ووکیٹ نے طاہر فاروق وڑائچ کی وفات پر تعزیت کی

گجرات(ارشد علی سے)جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیرسید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ گزشتہ روز چوہدری احسان اللہ وڑائچ کے بھائی طاہرفاروق وڑائچ مرحوم کی تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ گاؤں بیووالی گئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اورفاتحہ خوانی کی بعدازنمازعشاء انہوں نے مرحوم طاہروڑائچ کے ایصال ثواب کے لئے تعزیتی محفل میں گفتگوکی اہل علاقہ سے بات چیت کی ضلعی امیرضیاء اللہ نے احسان اللہ وڑائچ سے وعدہ لیاکہ وہ اپنے بھائی کے ایصال ثوا ب کے لئے تفہیم القرآن اجتماعی مطالعہ کے سرکل کا اہتمام کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں