خاور بشیر بٹ اور میاں جمال صفدر کو ضلعی امن کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا گیا

گجرات (نمائندہ خصوصی) ممتاز سماجی شخصیت خاور بشیر بٹ اور سماجی شخصیت میاں جمال صفدر کو ضلعی امن کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے اس سلسلہ میں نوٹیفکشین جاری کر دیا ہے اور یہ ممبران علاقہ میں بہتر خدمت اور عوامی فلاح کے حوالہ سے جانے جاتے ہیں، میاں جمال صفدر اور خاور بشیر بٹ نے اس نامزدگی پر ڈپٹی کمشنر گجرات کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم آئندہ بھی اپنی صلاحتیں خدمت خلق کیلئے صرف کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں