حاجی ناصر محمود اور حاجی عمران ظفر کی قیادت میں قافلے کی جلسہ میں شرکت

گجرات(وقائع نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما، سابق میئر میونسپل کارپوریشن حاجی ناصر محمود اور سابق ایم پی اے حاجی عمران ظفر کی قیادت میں کارکنوں کی بڑی تعداد پولیس کی تمام رکاوٹیں، ناکے توڑ کر بڑی ریلی کی شکل میں گوجرانوالہ پی ڈی ایم کے جلسہ میں پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی راہنما مریم صفدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ دریائے چناب پر نوابزادہ غضنفر علی گل، سابق چیئرمین طاہر مانڈہ، مفیظ ڈار، طاہر وڑائچ،راجہ بشارت، قمر بشیر، علی بشارت راٹھور، سیٹھ علی اصغر، آفتاب احمد کینیڈ، مرزا محمد اسلام، مہر ثاقب اسحاق، عثمان اشرف بھی ریلی میں شریک تھے۔حاجی ناصر محمود نے کہا کہ حکومت نے مارشل لاء دور کی یاد تازہ کر دی ہے۔حکومت نے ہمیں ہراساں کرنے کیلئے ہمارے گھروں پر چھاپے مارے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے عوام نے (ن) لیگ کا ساتھ دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک میں مہنگائی کرنے والی سلیکٹڈ حکومت کو ہر گز قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ حاجی عمران ظفر نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے بے زار ہو چکے ہیں۔ اب یہ سلیکٹڈ چند دنوں کے مہمان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں