جلالپورجٹاں میں چوہدری حسین الٰہی کا تاریخی استقبال کیا گیا

گجرات (نمائندہ خصوصی)افتتاحی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما و ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کا پر تپاک استقبال، منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ڈھول بینڈ کے ساتھ گھوڑا ڈانس، آتش بازی کے مظاہرے، نعرے بازی کی گئی، طلائی اور پھولوں کے ہار پہنا کر شاندار اور مثالی استقبال کیا گیا چوہدری حسین الٰہی کا جلالپور جٹاں بائی پاس، شہباز پور روڈ، ظہور الٰہی پارک، چاندنی چوک، اسلام گڑھ چوک، پیٹیاں والا چوک سمیت مختلف جگہوں پر استقبالی کیمپ لگا کر استقبال کیا گیا عمائدین کی بڑی تعداد استقبال کرتی رہی اور چوہدری حسین الٰہی کو ہار پہنا کر مبارکباد دیتی رہی، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی گاڑی کے ساتھ ساتھ سینکڑوں بڑی گاڑیوں جو کہ پھولوں سے لادکر ساتھ ساتھ چل رہی تھیں اور ساتھ نوجوان پھول پھینکتے قافلے کی شکل میں تقریب میں لائے چوہدری حسین الٰہی کامسلم لیگی راہنما تنویر احمد گوندل کی قیادت میں ظہور الٰہی پارک، بائی پاس، اسلام گڑھ چوک میں استقبال کیا گیا اس کے علاوہ مسلم لیگ حسین لوورز کے چیئرمین چوہدری عبدالرحمن گجر گندرہ، جنرل سیکرٹری ضیغم گجر ادھووال، صمصام لوراں، چوہدری سلیمان لنگڑیال،عثمان دیوانہ اور مسلم لیگ یوتھ ونگ جلالپور جٹاں کے صدر عاصم خان، مستقیم کنٹھ کی قیادت میں استقبال کئے گئے۔ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کیساتھ مسلم لیگی راہنما و سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نوا زاجنالہ، سابق ایم پی اے چوہدری خالد اصغر گھرال، ایم پی اے چوہدری عبداللہ یوسف، ایم پی اے چوہدری شجاعت نواز اجنالہ،چوہدری وقاص سرور، چوہدری احسان نمبردارچھالے شریف،مرزا شمس بیگ، چوہدری کامران مظہر،چوہدری شہزاد خان مکیانہ،چوہدری عبدالرحمن گجر،چوہدری ارسلان نت، چوہدری رضی مہر بھراج،چوہدری عبدالرحمن گجر گندرہ، چوہدری ضیغم گجر ادھووال،چوہدری سلیمان لنگڑیال،چوہدری وقاص وڑائچ،چوہدری زبیر مکیانہ سمیت دیگر ہمراہ تھے،تقریب میں یونین کونسل بھاگووال، ٹانڈہ، ماڑی کھوکھراں،بڑیلہ شریف، بارو، کڑیانوالہ، دھمتھل، حاجیوالہ، عالمگڑھ، فتح پور، دھمہ ملکہ، جوڑا جلالپور، معین الدین پور، سوک کلاں، منجوں چک، لکھنوال، نورا منڈیالہ، کسوکی، ٹھٹھہ موسیٰ، چوپالہ، سرخپور سے عمائدین نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں