جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ہر وقت کمر بستہ رہتا ہوں: ایس ایچ اور ظفر سندھو

گجرات(نمائندہ خصوصی) جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ہر وقت کمر بستہ رہتا ہوں اور پر امن ماحول کے بگاڑ کا اسباب پیدا کرنیوالوں کو ذہنی طور پر سخت ناپسند کرتا ہوں تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے ایس ایچ او انسپکٹر احسان ظفر سندھونے گذشتہ روز پریس کلب کے صدر خالد بھٹی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران ان خیلات کا اظہار کیا وفد میں راشد محمود غوری،شاہد محمو د عزیر،راجہ نذیر احمد،عبدالعزیز مرزاشامل تھے احسان ظفر سندھو کا کہناتھا کہ اگرچہ کرائم ختم نہیں کیا سکتا تاہم محکمانہ فرائض کی ذمہ داری سے انجام دہی کر کے جرائم کی شرح کو کم کیا جا سکتا ہے اور جب تک جسم پر پولیس کی وردی ہے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ہروقت چوکس رہنے کو ترجیح دونگا اورلوگوں کو پر امن ماحول کی فراہمی کیلئے ان شاء اللہ کبھی بھی سستی یا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں