باؤ منیر پشاوری سے حاجی ناصر محمود کی ملاقات صحت یابی پر مبارکباد د ی

گجرات(کامرس رپورٹر) ممتاز بزنس مین سابق سینئر نائب صدر گجرات چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری، چیف ایگزیکٹو امین فین باؤ منیر پشاوری سے سابق میئر میونسپل کارپوریشن گجرات حاجی ناصر محمود نے ملاقات کی اور ایگزیکٹو ممبر چوہدری وحید الدین ٹانڈہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے باؤ منیر پشاوری کو صحت یابی پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ یاد رہے کہ باؤ منیر پشاوری ہارٹ کی تکلیف کے باعث ڈاکٹرز ہسپتال لاہور میں داخل تھے جہاں پر ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ صحت یابی پر گزشتہ روز حاجی ناصر محمود اور چوہدری وحید الدین ٹانڈہ نے انہیں مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں