امتیاز کوثر کا چوہدری وحید الدین اور چیمبر عہدیداران کے اعزازمیں عشائیہ

گجرات (نمائندہ خصوصی) ممتاز بزنس مین، چیف ایگزیکٹو شفیع گروپ آف کمپنیز، بانی ٹراما سنٹر عزیز بھٹی شہید ہسپتال،امتیاز کوثر نے نو منتخب صدر گجرات چیمبر چوہدری وحید الدین ٹانڈہ اور دیگر عہدیداران کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں صدر گجرات چیمبر چوہدری وحید الدین ٹانڈہ، سینئر نائب صدر حسن عادل، نائب صدر حماد اسلم، جنرل سیکرٹری شعیب گروپ حاجی فیاض عالم، سابق صدورمیاں محمد اعجاز، طارق بلال ملک، عامر نعمان،مرزا محمد مشتاق، باؤ منیر پشاوری، سیٹھ قمر خورشید، چوہدری سلطان ندیم ملہی، احمد حسن مٹو، افضال تارڑ، نعیم امتیاز گوندل، مرزا امتیاز، مرزا مشتاق،خرم چوہدری، چوہدری توصیف عبداللہ، خان دلاور خان، چوہدری خرم صفدر وڑائچ، خان شبیر خان، راجہ اعجاز احمد، منور حسین بٹ، ملک قیصر، خالد پرویز بٹ، کاشف بٹ، راجہ عامر یوسف، قندیل ظفر ملک، عنایت الرحمان، افضال تارڑ، ادریس منور بٹ، راجہ یوسف، عبدالحمید بلند، سیٹھ معصوم قمرا ور دیگر ایگزیکٹو ممبران موجود تھے۔ مہمانوں کا استقبال اخلاق احمد، فیاض احمد، عمیر امتیاز نے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں