پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر نوجوان کی خود کشی

لاہور: جے ایم ڈی؛؛صدر بازار کے علاقے میں 20 سالہ نوجوان نے والد کے پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
لاہور کے علاقے کرسچین محل کے رہائشی 20 سالہ جونٹی جوزف کا ہروقت پب جی کھیلنے پر والد سے جھگڑا ہوا تھا، والد کے ڈانٹنے پر جوزف اپنے کمرے میں چلا گیا اور صبح اس کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔
جونٹی جوزف ایف سی کالج میں انٹر کا طالب علم تھا اور اسے پب جی کھیلنے کا جنون کی حد تک شوق تھا۔ اس کے قریب ہی ہیئر ڈریسر کی دکان بھی تھی جہاں وہ کام کرکے گھر کا مالی طور پر ہاتھ بٹاتا تھا تاہم دکان سے واپسی کے بعد رات گئے تک موبائل پر گیم کھیلتا رہتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں