دنیا کا پہلا سونے کا ہوٹل کہاں تعمیر؟

(جے ایم ڈی)دنیا کا پہلا سونے کا ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جو 25 منزلوں پر مشتمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں دنیا کا پہلا سونے کا ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے۔
اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس پُر تعیش ہوٹل میں گولڈ پلیٹڈ ٹائلز کا استعمال ہوا ہے۔
اس ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوٹل کی الیکٹرانک سیڑھیوں پر 24 قیراط کے سونے کی پلیٹ چڑھائی گئی ہیں جبکہ 5 ہزار سکوائر میٹر پر سنہری ٹائلز لگی ہوئی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ہوٹل میں موجود ہر چیز سنہری رنگ میں چمک رہی ہے جو دیکھنے والوں کو اپنی جانب کھینچ لیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں