دنیا کی سب سے مہنگی کار 4ارب روپے میں تیار

نیو یارک (جے ایم ڈی )قیمت والی بوٹ ٹیل کار کو امریکہ کے ایک دولت مند اور شاداب جوڑے نے خصوصی فرمائش پر تیار کروایا ہے ، رپورٹ کے مطابق گاڑی کے ناقابل یقین عقبی حصے میں ایک ڈنر سیٹ لگاہوا ہے جس میں کرسیاں لگی ہیں اور یہاں تک کہ دھوپ اور بارش سے بچانے کے لئے ایک رولر چھتری بھی لگی ہے جس کے نیچے بیٹھ کر کھانا بھی کھایا جاسکتا ہے ، رولس رائس کا کہنا ہے کہ اس منفرد کار کے ڈیزائن اور تیاری میں چار سال لگ گئے ہیں ، رپورٹ کے مطابق 20ملین ڈالر کی قیمت والی اس گاڑی کے بدلے رولز رائس ہی کی پرچم بردار 40فینٹم لیموزین کاریں خریدی جاسکتی ہیں ، جن کی انفرادی قیمت تقریباً32کروڑ سے زائد ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں