بندر کو عمر قید کی سزا

جے ایم ڈی؛؛آپ نے انسانوں کوعمر قید کی سزا ہوتے ہوئے توسنا ہی ہوگا لیکن آپ کو یہ سن کر ضروری حیرانی ہوگی کہ اب ایک بندرکو لوگوں کوکاٹنے پرعمرقید کی سزا سنائی گئی ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپورکے چڑیا گھر میں ایک بندر کو 250 لوگوں کو کاٹنے اور ایک شخص کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بندر ساری عمر سلاخوں کے پیچھے رہے گا اور اسے رِہا نہیں کیا جائے گا۔
چڑیا گھر کے ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ 6 سالہ بندر کو ایک الگ تھلگ پنجرے میں کئی مہینے تک رکھا گیا لیکن اس کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اب اس کو چڑیا گھر میں آئے ہوئے 3 سال ہوگئے ہیں اور اب یہ فیصلہ ہوا ہے کہ یہ ہمیشہ کے لیے پنجرے میں قید ہی رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں