صابن کے بلبلوں سے فصلوں کو بارآور کرنے کا کامیاب تجربہ

ٹوکیو: جے ایم ڈی؛؛جاپانی سائنسدانوں نے صابن کے چھوٹے بلبلبوں میں ناشپاتی کے زردانے بھر کر ان سے درختوں کو بارآور زرگل کی منتقلی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہےکہ کرہِ ارض پر شہد کی مکھیاں یہ اہم خدمت انجام دیتی ہیں اور مختلف فصلوں کے زردانے ایک سے دوسرے پودے میں منتقل کرکے ہمارے لیے خوراک کا سامان پیدا کرتی ہیں۔ لیکن شہد کی مکھیوں کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے جس پر خود سائنسداں بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔
اس تناظر میں ڈرون اور خردبینی روبوٹ پر بھی کام جاری ہیں لیکن جاپان کے ماہرین نے ناشپاتی کے درخت کے زردانوں کو بلبلے بنانے والی ایک گن کے ذریعے مختلف درختوں پر پھینکا تو اس کے 95 فیصد کامیاب نتائج برآمد ہوئے اور شجر بارآور ہونے لگے۔ اس ٹیکنالوجی سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ صابن کے مہین قطروں میں زردانوں کو رکھ کر فصلوں سے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں