96 سالہ بزرگ کی کار کو جمپ لگانے کی ویڈیو وائرل

آسٹریلیا کے ایک 96 سالہ معمر شخص کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی گاڑی کو خطرناک انداز میں چلاتے ہوئے سڑک کے ایک طرف کھڑی کی گئی گاڑی کے اوپر سے بالکل فلمی انداز میں گزار دیتا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والے یہ سابق فوجی نہ تو کسی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور نہ ہی ان کا کرتب دکھانے کا ارادہ تھا بلکہ وہ ہسپتال میں داخل اپنی اہلیہ کی عیادت کیلئے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی بے قابو ہوگئی اورپارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ٹکرا کر اس کے اوپر سے اڑتی ہوئی گزرگئی۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بزرگ شہری کی جان تو بچ گئی ہے تاہم وہ اس حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں اوران کی ٹانگیں اورریڑھ کی ہڈی میں چوٹیں آئی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں