ہر سات سیکنڈ میں درخت سے سیب اتارنے والا روبوٹ

آسٹریلیا:(جے ایم ڈی ) دنیا بھر میں کووڈ 19 وبا کی وجہ سے اب باغوں سے پھل اتارنے والوں کی بھی قلت ہوچکی ہے۔ بالخصوص نیوزی لینڈ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں چیری، کیوی اور سیب وغیرہ اتارنے کے لیے بیرونِ ممالک سے بھی افرادی قوت بلائی جاتی ہے تاہم اب یہ مشکل ایک روبوٹ نے حل کردی ہے۔ یہ روبوٹ سات سیکنڈ میں ایک سیب پیڑ سے الگ کرتا ہے اور اسے خراب بھی نہیں کرتا۔ آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کے شعبہ مکینکل اینڈ ایئرو اسپیس انجینئرنگ کے ماہرین نے طاقتور کیمروں اور ڈیپ لرننگ الگورتھم کی مدد سے یہ روبوٹ بنایا ہے جو پیڑ پر پھلوں کو شناخت کرتا ہے اور روبوٹ کو بتاتا ہے کہ پھل کو کہاں سے توڑنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں