کیلیفورنیا کے گھر پر سیکڑوں پرندوں کا حملہ

کیلیفورنیا: (جے ایم ڈی )امریکا میں ایک خاندان اس وقت حیران اور خوفزدہ ہوگیا جب ان کے گھر کے کھلے حصوں سے پرندے گھر میں آنا شروع ہوگئے۔ جب گھر کے اندرونی راستے بند کئے گئے تو پرندوں نے چمنی سے یلغار کردی۔ اہلِ خانہ نے گھر کے اندر 800 پرندے شمار کئے تھے اور اس کے بعد گنتی بند کردی تھی۔کیلیفورنیا کے علاقے ٹورنس میں کیری نامی خاتون نے بتایا کہ یہ سلسلہ 21 اپریل کو شروع ہوا اور رات کے وقت چمنی سے پرندے گھر میں گھسنا شروع ہوئے۔ اس منظر کو دیکھ کر انہیں ایلفریڈ ہچکاک کے ڈراؤنی فلم ’دی برڈز‘ کی یاد آگئی۔اس ضمن میں جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرندوں کی بڑی تعداد چمنی کے اوپر منڈلارہی ہے اور پھر پرندوں نے غوطہ لگایا اور چمنی کے اندر داخل ہوگئے۔ اس کے بعد کی ویڈیو میں پرندوں کو گھر کی کھڑکی کے پاس جمع ہوتا دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں