کھلاڑیوں کا رات کے اندھیرے میں ایل ای ڈی ونگ سوٹ جمپنگ

کیلیفورنیا (جے ایم ڈی )خطروں کے کھلاڑی کرتب بازی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے چاہے اس میں اْنکی جان ہی کیوں نہ چلی جائے اور اپنا شوق پورا کرتے ہوئے ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے تعریف کئے بنا رہ نہ سکیں۔ جانبازوں نے ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے امریکی ریاست کیلیفورنیاکے شہر Perris کا انتخاب کیا۔ایڈونچر کے شوقین منچلوں نے کرتب بازی کیلئے رات کا وقت منتخب کیا اور منفرد انداز میں ایل ای ڈی ونگ سوٹ پہن کر جہاز سے آزادانہ چھلانگ لگائی اور ایل ای ڈی ونگ سوٹ جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں