ڈی کلر لی گرینڈ مزارن نامی ہیرا نمائش کے لئے پیش

پیرس(جے ایم ڈی ) کئی صدیوں سے بادشاہوں اور ملکاوں کے جواہرات کا حصہ بننے والا گلابی ہیرا نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔19قیراط کا یہ ہیرا6سے 9ملین ڈالر میں نیلام ہونے کی توقع ہے۔اس قیمتی ہیرے کی کی خاص بات ڈھائی سو سال تک فرانسیسی شاہی خزانے کا حصہ رہنا ہے، یہ ہیرا کئی بادشاہوں اور شہنشاہوں سے منتقل ہوتا دور حاضر تک پہنچا۔اس ہیرے کی نیلامی رواں ماہ 14نومبر کو کرسٹی آکشن ہاؤس کے تحت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں