ڈالر پھر مہنگا، انٹر بینک ریٹ‌ میں 84 پیسے اضافہ

کراچی: (جے ایم ڈی) امریکی ڈالر کے ریٹ میں مسلسل اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 84 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 165 روپے 71 پیسے پر بند ہوا۔ کورونا وائرس کے سبب جہاں عالمی معیشت گراوٹ کا شکار ہے وہیں پاکستانی روپے کی قدر میں بھی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز بھی ڈالر ریٹ میں 61 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں