ٹوکیو کے ڈزنی لینڈ میں کرسمس کی مناسبت سے لائٹ پریڈ کا انعقاد

ٹوکیو(جے ایم ڈی )کرسمس کے تہوار میں ابھی کئی روز باقی ہیں لیکن اس سے قبل ہی دنیا بھر میں اس حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جاپان کے دار الحکومت ٹوکیو میں واقع ڈزنی لینڈ تھیم پارک میں بھی ہرکی طرح اس سال بھی شاندارکرسمس پریڈ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔اس منفرد پریڈ میں کرسمس کی مناسبت سے رنگ برنگی لائٹوں سے سجے فلوٹس نے دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کررکھا ہے۔اس پریڈ کو دلفریب بنانے کیلئے مختلف ڈیزائن کی گاڑیوں کو مختلف شکلوں میں ڈھال کر لائٹس سے مزین کیا گیاہے جس کا نہ صرف بچے بلکہ ہر عمر سے تعلق رکھنے والے افراد بھرپور لطف اٹھارہے ہیں۔واضح رہے کہ ڈزنی لینڈ تھیم پارک ٹوکیو میں کرسمس کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی پریڈ31دسمبر تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں