نوبیاہتا دلہن نے سسرالیوں کو زہر دے کر مارڈالا

اوکاڑہ: جے ایم ڈی؛؛نواحی علاقے بصیر پور میں نو بیاہتا دلہن نے سسرالیوں کو زہریلی گولیاں دے کر مارڈالا اور خود بھی خودکشی کرلی۔
اوکاڑہ کے نواحی علاقے بصیر پور میں ناہید نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں دے دیں۔ زہر کی گولیاں کھا کر دلہن سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں