فلوریڈا: سینٹاکلاز کو اسٹائلش اینٹری مہنگی پڑ گئی

فلوریڈا(جے ایم ڈی )فلوریڈا میں سینٹاکلاز کو اسٹائلش اینٹری مہنگی پڑ گئی۔ پیراشوٹ سے زمین پراترتے ہوئے اچانک رفتار انتہائی تیز ہوگئی اور دھڑام سے زمین پر آگرا۔آپ نے وہ محاورہ تو سنا ہوگا کہ آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا مگر یہ بے چارہ سینٹا کلاز، اٹکا تو نہیں مگر بری طرح زمین پر گرا۔فلوریڈا میں سانٹا کلاز کا روپ دھارے شخص ایک خیراتی پروگرام کے دوران مختلف انداز سے تحائف تقسیم کرنا چاہ رہا تھا کہ اچانک اس کا پیراشوٹ بے قابو ہوا اور وہ آہستہ آہستہ نیچے آنے کے بجائے یکدم تیزی سے ساحل پر گرا اور ٹانگ تڑوا بیٹھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں