طیاروں سے ماحول دشمن بخارات کوروکنے کے لیے پاکستانی خاتون انجینئر کی اہم ایجاد

کراچی : جے ایم ڈی؛؛پاکستانی خاتون سائنسداں، ڈاکٹر سارہ قریشی نے مسافرجیٹ طیاروں کے لیے ایک ایسا نظام بنایا ہے جو نہ صرف طیاروں کو ماحول دوست بناسکتا ہے بلکہ ہوائی جہاز صنعت کی جانب سے فضا میں شامل ہونے والے مضر اجزا کا دیرینہ مسئلہ بھی حل کرسکتا ہے۔
آج خواتین انجینئروں کا عالمی دن ہے اور اس مناسبت سے ان کی ایجاد پوری دنیا کا ایک بڑا مسئلہ حل کرسکتی ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ اس وقت موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ میں جہاں صنعتوں اور کاروں کا کلیدی کردار ہے وہیں دنیا بھر میں اڑان بھرنے والے لاتعداد طیارے بھی فضا کو کثیف کررہے ہیں۔ ڈاکٹر سارہ قریشی کا وضع کردہ نظام ہوائی جہازوں سے خارج ہونے والے آبی بخارات کو فضا میں داخل نہیں ہونے دیتا اور انہیں پانی بنا کر طیارے کے اندر ہی محفوظ رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں