سعودی نوجوان نے 550 کلو وزن کم کرلیا

ریاض(نیٹ نیوز) سعودی نوجوان نے تقریباً 550 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔عام طور پر موٹے لوگ اپنا وزن کم کرنے کیلئے طرح طرح کے جتن کرتے ہیںاور اس قدر محنت و مشقت کے بعد بھی ان میں معمولی سا فرق آتا ہے لیکن سعودی عرب میں ایک نوجوان ایسا بھی ہے جس نے 80فیصد وزن کم کر کے خود کو نارمل زندگی کے قابل بنا لیا۔سعودی عرب کے سب سے وزنی شخص کا اعزاز پانے والے خالد الشعاری نے موٹاپے سے لڑتے ہوئے حیران کن طور پروزن کم کرلیا۔خالد الشعاری کا سعودی فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیز (مرحوم) کے احکامات پر علاج کیا گیا۔خالد کو ہیوی مشینری کے ذریعے فائر فائٹرز ،میڈیکل ٹیم اور ریسکیو اہلکاروں کی نگرانی میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس غیرمعمولی جسامت کے حامل شہری کا وزن کم کرنے کیلئے خصوصی میڈیکل ٹیم تشکیل دی گئی اور ماہر ڈاکٹرز کی زیرِ نگرانی اس کا علاج کیا گیا۔موٹاپے سے چھٹکارا پانے کے بعدسوشل میڈیا پر خالد الشعاری کی تصاویر پوسٹ کی گئیں تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے اور نئی زندگی کا آغاز کرنے پر مبارکباد کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار بھی کرتے رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں