ٹوکیو(جے ایم ڈی)جاپان سے ایک دلچسپ خبرآئی ہے کہ دس سال قبل ہولناک زلزلے اور سونامی سے خراب ہوکر بند ہونے والا سوسالہ قدیم وال کلاک دوبارہ چلنے لگا ہے۔یہ کلاک بدھ مت سے وابستہ فیومونجی مندر میں نصب تھا جو صوبے میاگی کے شہر یاماموٹو میں واقع ہے۔ 2011 میں جاپانی سونامی سے یہ کلاک رک گیا تھا کہ اور اب دس برس بعد دوبارہ چلنے لگا ہے۔ اس سال تیرہ فروری کو اس علاقے میں ریکٹر اسکیل پر چھ شدت کا زلزلہ رونما ہوا تھا۔ جس کے بعد خیال کیا جارہا ہے کہ یہ کلاک دوبارہ چلنے لگا ہے۔اگرچہ لاک ڈاؤن کی باعث کئی ماہ سے اسے نہیں دیکھا گیا لیکن مندر میں موجود ایک ملازم بنزان ساکانو نے بتایا کہ سونامی کے فوراً بعد وہ یہاں پہنچا تھا۔ اس نے کہا کہ گھڑی کو صاف کرکے دوبارہ چلانے کی بہت کوشش کی گئی جو کامیاب نہ ہوسکی تھیاس طرح کئی برس تک گھڑی کی سوئی ٹس سے مس نہیں ہوئی ۔ کچھ روز قبل جب ساکانو دوبارہ وہاں پہنچے تو کلاک چل رہا تھا اور اب تک کام کررہا ہے۔ شاید اس کی وجہ دوسرا زلزلہ ہے۔
