دنیا کا سب سے بڑا آم، وزن سوا چار کلوگرام

کولمیا:(جے ایم ڈی ) گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا آم کولمبیا میں حال ہی میں کاشت کیا گیا ہے۔ اس کا وزن سواچار کلوگرام یعنی 9.36 پاؤنڈ ہے۔کولمبیا کے شہرگویاٹا کے سان مارٹن باغ میں یہ آم نووا بریرا اور رائنا ماریہ نے کاشت کیا ہے۔ دونوں ابتدا سے ہی اس آم کو دیکھ رہے تھے جو غیرمعمولی رفتار سے بڑھ رہا تھا۔ اب یہ بڑھتے بڑھتے فارم کے تمام آموں سے بازی لے گیا ہے۔ ان کی بیٹی نے پہلے ہی کہدیا تھا کہ شاید یہ آم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن سکے گا۔اس سے قبل 2009 میں ساڑھے سات پونڈ وزنی آم فلپائن میں اگایا گیا تھا جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا اور اب یہ ریکارڈ کولمبیا کے آم نے واضح فرق سے توڑدیا ہے۔’ ہم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے توسط سے دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم کولمبیا کے لوگ منکسرالمزاج اور سخت محنت کے عادی ہوتے ہیں۔ ہمیں کاشتکاری اور فطرت سے محبت ہے اور ہم اپنی زمین پر بہترین پھل کاشت کررہے ہیں۔ اس طرح وبا کے دور کا یہ پیغام پوری دنیا کے لیے امید اور مسرت کا پیغام بھی ہوگا،‘ نووا بریرا نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی تقریب کے دوران بتایا۔گنیزبک کی تصدیق کے بعد اسی روز آم کو کاٹ کر کھایا گیا تاہم اس سے پہلے اس آم کا ایک سانچہ نما بنا کر محکمہ بلدیہ کو بطور ریکارڈ پیش کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں