جاپان میں 14.5میٹر اونچاکرسمس ٹری روشن کردیا گیا

ٹوکیو(جے ایم ڈی )جاپان کے دارلحکومت ٹوکیومیں بھی کرسمس ٹری کو روشن کرنے کے لئے سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔شہر بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کرکے یہ خوبصورت نظارہ دیکھا۔14.5یٹر لمبے اس کرسمس ٹری ہزاروں ایل ای ڈی لائٹس اور دیگر برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جسے روشن کرنے کے بعد شاندار آتش بازی کے دلکش منظر نے سیاحوں پر سحر طاری کیا تو کئی شائقین کو کرسمس سانگز نے جھومنے پر مجبور کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں