بِٹ کوائن تاریخی گراوٹ کا شکار، مگر کیسے؟

بین الااقوامی کرپٹوکرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں تین روز کے دوران 11ہزار ڈالر سے زائد کی کمی آگئی۔
حالیہ دنوں میں ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوا مگر اب اس کی قدر میں اچانک واضح کمی ہوئی ہے جس کے بعد سرمایہ کاری کرنے والوں کے چند ہی گھنٹوں کے دوران کھربوں روپے ڈوب گئے۔
میل آن لائن کے مطابق حالیہ چند ہفتوں میں بٹ کوائن کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا اور گزشتہ جمعہ کے روز اس کی قیمت 42ہزار ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی مگر اس کے تین روز بعد پیر کے دن اچانک اس کی قد رمیں کمی واقع ہوگئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوپ گئے۔
بین الااقوامی میڈیا دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق پیر کے دن بٹ کوائن کی قیمت حیران کن طور پر22فیصد کم ہو کر 31ہزار ڈالر پر آگئی جس سے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے 200ارب ڈالر ڈوب گئے۔7جنوری کے دن تک بٹ کوائن کی مجموعی مارکیٹ ویلیو 1.08ٹریلین ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی جو پیر کے دن کم ہو کر 880ارب ڈالر رہ گئی۔
بٹ کوائن نے بہت کم عرصے میں لوگوں کو امیر بنادیا ہے تاہم مسلسل قیاس آرائیوں اور اتار چڑھاؤ کی وجہ سے بہت سے لوگ منافع سے محروم ہوگئے۔ 2013 کے بعد جب بٹ کوائن 100ڈالر پر ٹریڈ کررہا تھا، جس کے بعد یہ غیرمعمولی واپسی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں بٹ کوائن کی قیمت 3ہزار 850ڈالر کی کم ترین سطح پر تھی۔
گزشتہ چند ماہ میں اس کی قیمت میں 900فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ اس اضافے کی دیگر کئی وجوہات میں ایک وجہ کرونا وائرس کی وبا کو قرار دیا جا رہا تھا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بِٹ کوائن نامی یہ ڈیجیٹل کرنسی 2009ءمیں ستوشی ناکاوموٹو نامی ایک شخص نے ایجاد کی تھی اور تب سے اس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
دو روز قبل کے اعداد و شمار کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں آخری 5دنوں کے دوران10ہزار ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاریخ میں پہلی بار ایک بٹ کوائن کی قمیت40 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی جس پر برطانوی سرمایہ کاروں نے متنبہ کیا تھا کہ لوگوں کا پورا سرمایہ ڈوب سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ دنوں میں بٹ کوائن کی قیمت میں دس ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں 10فیصد اضافہ ہوا۔ جس کے باعث بٹ کوائن کی کل مارکیٹ ویلیو ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں