انسانوں کےلیے ’ذہین دڑبا‘ جس میں چار افراد رہ سکتے ہیں

سنگاپور: جے ایم ڈی؛؛زمین پر بڑھتی ہوئی انسانی آبادی کے نتیجے میں رہائش کےلیے جگہ بھی کم سے کم ہوتی جارہی ہے لیکن سنگاپور کی ایک کمپنی ’نیسٹرون‘ نے اس مسئلے کا حل ’’کیوب ٹو‘‘ نامی مختصر سے مکان کی شکل میں پیش کیا ہے جس کا رقبہ صرف 24.4 مربع میٹر ہے اور جس میں تین سے چار افراد آرام سے رہ سکتے ہیں۔
یہ اتنا چھوٹا ہے کہ اسے انسانی رہائش کےلیے ’جدید اور ذہین دڑبہ‘ کہنا زیادہ مناسب ہوگا کیونکہ اس میں جگہ کا استعمال مفید سے مفید تر بنانے اور رہنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچانے کی غرض سے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں