امریکی سینٹرل کمانڈ اور بحرین نے پیر کے روز ال بار کیمپ میں دو طرفہ مشترکہ فضائی دفاعی کمانڈ پوسٹ کا افتتاح کر دیا۔
یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا ہے جب صرف ایک ماہ قبل امریکا نے قطر کے ساتھ بھی اسی نوعیت کا تعاون شروع کیا تھا۔
سینٹ کام کے مطابق، اس مرکز میں امریکا اور بحرین کی فورسز مشترکہ طور پر خدمات انجام دیں گی اور یہ مقام فضائی دفاع کی مربوط منصوبہ بندی اور آپریشنز کا مرکزی مرکز ہوگا۔
امریکا کے غیر نیٹو اتحادی ہونے کے ناطے بحرین پہلے ہی امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ اور 47 ممالک پر مشتمل مشترکہ میری ٹائم فورسز کی میزبانی کرتا ہے۔
ملک میں اس وقت تقریباً 9 ہزار امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔
افتتاحی تقریب میں سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر اور بحرین کے ولی عہد و وزیراعظم سلمان بن حمد آل خلیفہ نے شرکت کی۔











